سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی ادائیگی شروع، پہلے روز32کروڑ25لاکھ روپے تقسیم،وزیراعلی نے سیلاب سے متاثرہ5اضلاع میں12ہزار سے زائد خاندانوں کو ادائیگی کے عمل کی نگرانی کی،ایک ہی روز میں 32کروڑ25لاکھ روپے کی ادائیگی ایک ریکارڈ ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا کام شروع ہوگیا-پہلے روز 12ہزار سیلاب متاثرین میں 32 کروڑ25لاکھ روپے تقسیم کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے خود موقع پر جا کر 5اضلاع میں سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کے عمل کی نگرانی کی-ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 12ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں کو بلاامتیاز پہلی قسط کے طور پر 25,25ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں - ریکارڈ کم مدت میں سیلاب متاثرین کو وزیراعلی محمد شہباز شریف کے اعلان کے مطابق بروقت ادائیگی حکومت پنجاب کا ایک اور شاندار کارنامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :