وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ملک کی صورتحال ، دو طر فہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک امریکہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں امرکہ کی مدد سے جاری مختلف سیکٹرز میں منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔