الیکشن کمیشن نے انتخابی غداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونلزکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،410میں سے 326مقدمات نمٹائے گئے ،حکمران جماعت کے 13ارکان نااہل ہوئے ،چارکے حق میں فیصلے ہوئے،رپورٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن نے انتخابی غداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونلزکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،410میں سے 326مقدمات نمٹائے گئے ،حکمران جماعت کے 13ارکان نااہل ہوئے ،چارکے حق میں فیصلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جاری رپورٹ میں بتایاگیاکہ الیکشن ٹریبونلزمیں 29عذداریوں میں 13حکمران جماعت کے ارکان کونااہل قراردیاگیا8فیصلے آزادامیدواروں کے خلاف اورتین تحریک انصاف کے خلاف منظورہوئیں ،آٹھ فیصلے آزادامیدواروں ،6پاکستان پیپلزپارٹی اور4مسلم لیگ ن کے حق میں ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے حق میں کسی عذرداری کافیصلہ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق انتخابات کے بعدکل 410مقدمات دائرکئے گئے جن میں سے 326نمٹائے گئے ہیں جن میں سے 152مقدمات نئی مسائل کے باعث 22عدم پیروی کی بناء پرخارج ہوئے 28مقدمات درج دہندگان نے واپس لے لئے اور62پٹیشنزمکمل سماعت کے بعدمستردکی گئیں۔