عمرا ن خا ن سیاسی قیا دت کیخلا ف نعرے با زی بند کرائیں ورنہ انجام اچھا نہیں ہو گا ، شہباز شریف ، وزیر اعلی کی سر گو دھا آمد کے موقع پر انتظامیہ انتہائی خوفزدہ رہی ،وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ”گو نواز گو“ کا نعرہ نہ لگنے پر مقامی مسلم لیگیوں اور انتظامی افسران کے چہرے کھل اٹھے، ایکدوسرے کو مبارکباد

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ شاہپور کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جب پنجاب ڈوب رہا تھا تو آپ کنٹینر پر چڑھے ہوئے آپ کو خدا کے واسطے دیئے لیکن آپ نہ مانے تمھارا کام تھا کہ مشکل کی گھڑی میں اپنی مصیبت میں گھیری ہوئی ماؤں‘ بہنوں اور غریب عوام کیساتھ کھڑے ہوتے وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ”گو نواز گو“ کے نعرے کو تم لگوا رہے ہیں اچھا نہیں کررہے اس بات کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے میں گزارش کرتا ہوں کہ ان نعروں کو بند کراؤ انہوں نے کہا کہ اللہ کے شیروں کو کہا ہے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اگر یہ شیر جھاگ گئے تو یہ سلسلہ ہم سے نہیں رکے گا آخر میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب یہ دیکھ لیں اس کا انجام بہت برا ہوگا دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر انتظامیہ اور مسلم لیگی رہنماؤں نے مخصوص متاثرین کو وزیر اعلیٰ کے سامنے سنٹر میں لے جایا گیا انتظامیہ انتہائی خوفزدہ تھی کہ ان کی آمد سے قبل یا آمد کے بعد وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کہیں ”گو نواز گو“ کا نعرہ نہ لگ جائے تاہم جب وزیر اعلیٰ پنجاب واپس چلے گئے تو مقامی مسلم لیگیوں اور انتظامی افسران کے چہرے کھل اٹھے اور ایکدوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :