لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے دیکر خریدنے کی کوشش کی گئی، عمران خان، اسمبلیوں میں چور اور قاتل بیٹھے ہیں ملک میں غریب کیلئے کوئی قانون نہیں نئے پاکستان میں کوئی تفریق نہیں ہو گی، میچ جیت چکے ہیں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی،پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، والدہ کی بہترین تربیت کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، والدہ بیمار ہوئیں تو کینسر اسپتال بنانے کا سوچا ، دھرنے سے خطاب

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں چور اور قاتل بیٹھے ہیں ملک میں غریب کیلئے کوئی قانون نہیں نئے پاکستان میں کوئی تفریق نہیں ہو گی، میچ جیت چکے ہیں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، ، لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی، پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو،، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے، پاکستانی مائیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ والدہ کی بہترین تربیت کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، والدہ بیمار ہوئیں تو کینسر اسپتال بنانے کا سوچا، کینسر اسپتال کیلئے سڑکوں، گلی، محلوں میں گیا، مقصد مجھ سے بڑا تھا اس لئے پیسہ اکٹھا ہوگیا، مائیں بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی خاتون سے بدتمیزی نہیں کی، پاکستانی معاشرہ آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، غلط اقدار پاکستانی معاشرے میں پھیل رہی ہیں، گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے زیبرا نہیں بن جاتا، معاشرہ دوسرے معاشرے کو اپنا کر آگے نہیں بڑھتا، انصاف دشمن کے ساتھ بھی ہونا چاہئے، دنیا پر راج بمباری سے نہیں کردار سے کیا جاتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔

پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، لاہور جلسے کے بعد ایک شخص نے 3 ارب روپے کی آفر کی، پیسہ لینے سے انکار کردیا، مجھے اپنے باپ سے پیسہ لینے میں شرم آتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بزدل آدمی کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا، جب اقتدار صرف “میں” کیلئے ہوتو اللہ ذلت دیتا ہے، کتنوں کے منہ بند کرو گے، ہر طرف ایک ہی نعرہ لگ رہا ہے، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں،۔

عمران خان نے کہا کہ سبھی انہیں غیر سیاسی، پاگل اور دیوانہ کہتے ہیں لیکن نیا پاکستان بنائیں گے میچ جیت چکے ہیں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسمبلیوں میں چور اور قاتل بیٹھے ہیں ملک میں غریب کیلئے کوئی قانون نہیں۔ قرضے لیکر ہم نے خود ذلت خریدی پاکستانیوں کو کسی کی نقل کرنے کے بجائے خود اچھا بننا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم پر ایک خلیجی ملک سے رقم لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی پیش کش ہوئی تھی تاہم انہوں نے ٹھکرا دی۔