وزیراعظم نوازشریف بھی میرے مداح ہیں بھارتی اداکار ،فلم میں کام کرتے وقت ہی پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کامیاب ہوگی یا ناکام، دھرمیندر

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:39

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء ) بھارتی فلمی اداکاردھرمیندرا نے کہا ہے کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کی وجہ سے وہ اب بھی خود کو نوجوان محسوس کرتے ہیں، پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی میرے مداح ہیں اور انہوں نے اسکا اظہار بھی کیا تھا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ اداکاری سے ان کا رشتہ عاشق اور محبوب جیسا ہے اس لئے ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

اسی کی وجہ سے ان سے محبت کرنے والے موجود ہیں، جن میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہیں اور اس بات کا اظہار انہوں نے خود ان سے ایک ملاقات میں کیا تھا۔ درحقیقت اپنے مداحوں کی اسی محبت کی وجہ سے وہ عمر کے اس حصے میں بھی خود کو نوجوان محسوس کرتے ہیں۔دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ انہیں فلمی دنیا میں قدم رکھے 5 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے، اس لئے کسی فلم میں کام کرتے وقت انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ وہ فلم کامیاب ہوگی یا ناکام، کچھ فلموں کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بننی ہی نہیں چاہئے تھیں جن میں سے ایک ان کے دونوں بیٹوں کے ساتھ بنائی گئی فلم ”یملا پگلا دیوانی ٹو “ تھی۔