خورشید شاہ نے عمران خان کو کرپشن کے الزامات پر ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوادیا،عمران کے الزامات سے میرے کردار کو نقصان پہنچا ، مجھ سے معافی مانگیں،خورشید شاہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عمران خان کو کرپشن کے الزامات پر ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوادیا‘ قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھجوائے جانے والے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات سے میرے کردار کو نقصان پہنچا ہے‘ عمران خان الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آکر مجھ سے معافی مانگیں اور دس ارب کا ہرجانہ بھی ادا کریں اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے اس اقدام پر عدالت میں درخواست دائر کریں گے‘ عمران خان کو نوٹس ان کی لاہور اور اسلام آباد میں واقع رہائشگاہوں پر بھجوادئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹس تین صفحات پر مشتمل ہے جوکہ رضا ربانی کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے خورشید شاہ پر ڈی چوک میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔