وزیر اعظم ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے فوری احکامات جاری کریں، آمنہ مسعود جنجوعہ،مسلم لیگ (ن) لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتی تھی مگر برسر اقتدار آنے کے بعد سب کچھ بھول چکی، گفتگو

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے فوری احکامات جاری کریں ۔خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پورے پاکستان سے آئے ہوئے مظلوم خاندان اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے احتجاج کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے دھرنے کا مقصد پاکستان کے عوام کو یہ بتانا ہے کہ ملک میں گزشتہ 14 سالوں سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اقتدار سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتی تھی مگر برسر اقتدار آنے کے بعد سب کچھ بھول چکے ہیں اس وقت پانچ ہزار سے زائد افراد کے مختلف حراستی مرکز میں موجود ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں افراد ایسے ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی لاپتہ افراد نے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کررہی ہے ۔ دیگر تمام جماعتیں اس اہم اور سنگین مسئلے پہلو تہی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :