مارشل لا لگانے کا فیصلہ ہوا تو تحریک انصاف مزاحمت کرے گی،شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی سے مناظرے کیلئے تیار ہوں، عوام اب تبدیلی کی طرف جارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مارشل لا لگانے کا فیصلہ ہوا تو تحریک انصاف مزاحمت کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شب پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر پنجاب معین نیاز قریشی کی رہائش پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سے ذاتی لڑائی نہیں تاہم خواہش ہے کہ جو ہوا وہ نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

عوام اب تبدیلی کی طرف جارہے ہیں۔ جہازوں سے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اتار جارہا ہے یہ تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی پرواہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپنی ذات کیلئے ملکی مفاد کیلئے سیاست کرنی ہے انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جب میں ملتان کا ضلع ناظم تھا تو اس وقت گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے بلا کر کہا کہ آپ نے صدر مشرف کا استقبال کرنا ہے تو میں نے انکار کردیا اس موقع پر مجھے بہت سی آفرز آئیں جو میں نے ٹھکرا دیں میں چھٹی لے کر گھر چلا گیا اور بعد میں استعفیٰ دے دیا حالانکہ مجھے بہت لوگ استعفیٰ دینے سے روکتے رہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج مظلوم کی لڑائی لڑ رہی ہے اور اب ملک میں پرچی کے ذریعے تبدیلی کا نظام چاہتی ہے۔

انشاء الله ہم کامیاب ہوں گے۔