سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے، بھارتی میڈیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:24

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد پیدا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری رہنماوں سے ملاقات غلط وقت پر کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے وزرائے خارجہ یا خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت کا بھی جلد امکان ہے۔اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کیدوران بھی دونوں رہنماوٴں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ دونوں ممالک درمیان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب بھار ت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماوٴں سے ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے خارجہ سییکریٹری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :