ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:24

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز کے دوران91 کلو گرام ہیوی ویٹ کیٹگری میں پاکستانی باکسر ثناء اللہ نے کورین باکسر سے ہار کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ثناء اللہ اس سے قبل ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل تھی اور اس شکست سے وہ طلائی تمغے کی دوڑ سے تو باہر ہو گئے لیکن کانسی کی تمغے کے حقدار قرار پائے۔