کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے تباہ کن باوٴلر سنیل نارائن کا ایکشن بھی مشکوک

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)سنیل نارائن نے کے کے آرکے چاروں میچز میں تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے ہر میچ میں وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے ، تا ہم اب ان کے باولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کے ایکشن کی رپورٹ ڈالفنز کے خلاف میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد رپورٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نارائن پر یہ چارج دونوں فیلڈ امپائرز انل چودھری اور شمس الدین اور تیسرے امپائر دھرما سینا کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

نارائن کی خاص طور پر تیز گیندوں پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس طرح سنیل نارائن کو بھی پاکستان کے محمد حفیظ کی طرح وارننگ لسٹ پر رکھا گیا ہے ، اور اگر ایک بار پھر کسی امپائر نے ایسی رپورٹ کر دی ، تو پھر پابندی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔