ایشیائی گیمزکے فائنل میں پہنچے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)ایشیئن گیمزکے فائنل میں پہنچے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،ٹیم مینجمنٹ میں شامل کوچزکوبھی تنخواہ نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے متعددبارگرانٹ مانگی لیکن حکومت نے تاحال ہاکی فیڈریشن کوگرانٹ فراہم نہیں کی ،جس کی وجہ سے 6ماہ سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کوتنخواہ نہیں دی گئی ،تنخواہ نہ ملنے کے باوجودکھلاڑیوں نے ملی جذبے سے ابلتے ہوئے سیمی فائنل میں ملائیشیاکوہراکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ان کافائنل میں مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :