نوازشریف کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کے پہلے روز ہی جسٹس جواداور وکیل میں تلخی،پہلے بھی دو مرتبہ آواز دی گئی آپ شاید چائے پی رہے تھے،جسٹس جواد، میں باتھ روم میں تھا اور ایسی حالت میں تو کوئی پیش نہیں ہوسکتا ،عرفان قادر،قصور ہمارا ہے آپ کا نہیں،جسٹس جواد‘ اصل قصور نظام کا ہے، عرفان قادر

منگل 30 ستمبر 2014 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے پہلے روز ابتدا میں ہی جسٹس جواد ایس خواجہ اور اسحاق خاکوانی کے وکیل سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے درمیان تلخی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ان کے درمیان اس وقت تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب کہا گیا کہ وقت کم ہے اس لئے سماعت جلدی کی جائے اس پر عرفان قادر نے اعتراض کیا تو سینئر جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ پہلے بھی دو مرتبہ کیس کیلئے آواز دی گئی تھی لیکن آپ لوگ شاید چائے پی رہے تھے اس پر عرفان قادر نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ باری کے بغیر آواز دے دی جائے گی میں اس وقت باتھ روم میں تھا اور ایسی حالت میں تو کوئی پیش نہیں ہوسکتا ۔

اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ قصور ہمارا ہے آپ کا نہیں ۔ عرفان قادر نے کہا کہ اصل قصور نظام کا ہے جسٹس جواد نے کہا کہ جب میں کہہ رہا ہوں کہ قصور ہمارا ہے تو بات ختم ہوجانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :