آئیسکو نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا، ایک ہفتہ میں بل جمع نہ کرایا تو ایک ہفتے میں بجلی کنکشن منقطع اور واپڈا کی تمام تنصیبات ہٹالی جائیں گی

منگل 30 ستمبر 2014 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء) آئیسکو نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا ایک ہفتہ میں بل جمع نہ کرایا تو ایک ہفتے میں بجلی کنکشن منقطع اور واپڈا کی تمام تنصیبات ہٹالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بنی گالہ میں قائم گھر کے بجلی کے بل جمع نہ ہونے پر آئیسکو نے انہیں بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا اور انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی ہے الیکٹریسٹی ایکٹ 1910 ء کے تحت بھیجے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان اگر ایک ہفتہ تک بل جمع نہیں کرواتے تو ان کے تمام کنکشنز منقطع کردیئے جائیں گے اور واپڈا کی تمام تنصیبات ہٹا لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :