ڈبلیو ایچ او کا اہم اجلاس (آج) جنیوا میں شروع ہوگا،پاکستان میں پولیو کیسز سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا،پاکستان کی نمائندگی عائشہ رضا فاروق اور وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کریں گی

منگل 30 ستمبر 2014 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اہم اجلاس (آج)منگل سے جنیوا میں شروع ہوگا جس میں پاکستان میں پولیو کیسز سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق اور وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کریں گی عالمی ادارہ صحت کے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کو جنیوا روانہ ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے اجلاس میں پاکستان عالمی برادری کی جانب سے پولیو کی وجہ سے عائد سفری پابندیاں اٹھانے اور پولیو سے نمٹنے کے لئے تعاون کا مطالبہ کریگا ۔سائرہ افضل تارڑ رواں برس سامنے آنے والے171 پولیو کیسز کی وجوہات اور پولیوکے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق عالمی برادری کو بریفنگ دیں گی۔

متعلقہ عنوان :