میرے باپ داداشیخ تھے ،60سال کی عمرمیں باپ نہیں بدل سکتا،جاویدہاشمی بتائیں وہ مخدوم کب بنے؟،شیخ رشید

منگل 30 ستمبر 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ میرے باپ داداشیخ تھے ،،60سال کی عمرمیں باپ نہیں بدل سکتا،جاویدہاشمی بتائیں وہ مخدوم کب بنے؟۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ جاویدہاشمی انتخابات سے بھاگناچاہتے ہیں ،توکوئی اوربہانہ تلاش کریں انہیں مجبورنہ کریں کہ وہ ملتان کے جلسہ میں جائیں ۔انہوں نے کہاکہ میں بچپن میں ہاشمی کے ساتھ پڑھتارہا،انہیں معلوم ہے کہ میں کون ہوں میں اورمیرے باپ داداشیخ تھے ،اب 60سال عمرہوگئی باپ نہیں بدل سکتا۔انہوں نے کہاکہ جاویدہاشمی پہلے ہاشمی تھے اب انہوں نے مخدوم لکھناشروع کردیاہے وہ بتائیں وہ کون سے مخدوم ہیں اورکب مخدوم بنے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :