عمران صرف بیلٹ سے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں،عاصمہ جہانگیر ،ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہوئے توآئندہ کوئی حکومت مدت نہیں پوری کر سکے گی،ملک کو اچھی اپوزیشن کی ضرورت ہے، اگر تحریک انصاف اسمبلیوں سے چلی گئی تو اچھا نہیں ہوگا، سابق صدر سپریم کورٹ بار کی گفتگو

منگل 30 ستمبر 2014 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء )سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان صرف بیلٹ کے ذریعے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، دوسرا ذریعہ بند ہو چکا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن کا کہنا تھا کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہوئے تو وہ مڈ میں ہی رہ جائیں گے،آئندہ کوئی حکومت مڈ سے آگے نہیں جاسکے گی۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر نے وزیر اعظم کو بھی مشورہ دیا کہ وزیراعظم سب منصوبے چھوڑ کر بجلی کے منصوبوں اور سول ملٹری تعلقات کی بہتری کیلیے ہنگامی اقدامات کریں،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو اچھی اپوزیشن کی ضرورت ہے، اگر تحریک انصاف اسمبلیوں سے چلی گئی تو اچھا نہیں ہوگا۔