وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم کے مرکزمیں دھماکہ ، چھ دہشتگرد ہلاک ، چھ زخمی

منگل 30 ستمبر 2014 09:06

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیم کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں چھ عسکریت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم کے مرکز میں بارودی مواد کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے مرکز کو بھی جزوی نقصان پہنچا

متعلقہ عنوان :