مفاہمت کی پالیسی بے نظیر کا درس ہے،آصف علی زرداری،دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں ، سابق صدر کا کراچی میں سینئر رہنماوٴں سے خطاب

منگل 30 ستمبر 2014 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی بے نظیر کا درس ہے، دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں، حکومت کی نہیں جمہوری نظام کی بقاء چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوٴس کراچی میں سینئر رہنماوٴں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر احتجاج کا راستہ نہیں اپنایا، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں، پارلیمنٹ جمہوریت کی ماں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نہیں جمہوری نظام کی بقاء چاہتے ہیں، تنقید سے مقبولیت کم نہیں ہوگی، مفاہمت کی پالیسی بینظیر کا درس ہے، کراچی میں پہلے جلسے سے ملک گیر جلسوں کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :