صدر مملکت ممنون حسین کی افغان نو منتخب صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات ۔پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال،پاکستان ہر مرحلے پر افغانستان کا ساتھ دے گا۔صدر مملکت ممنون حسین کی افغان صدر کو یقین دہانی

منگل 30 ستمبر 2014 08:51

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین کی افغان نو منتخب صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات ۔پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال۔پاکستان ہر مرحلے پر افغانستان کا ساتھ دے گا۔صدر مملکت ممنون حسین کی افغان صدر کو یقین دہانی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں صدر مملکت ممنون حسین نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ سے صدارتی محل میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبد اللہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔صدر نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کرتا ہے اور صدر ممنون نے کہا کہ ماضی بیت گیا ہے ۔نئے سرے سے تعلقات کو باہمی احترام اور محبت کے جذبے سے استوار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں موجود صورت حال مسلم دنیا میں بے چینی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ۔خود کش حملے کرنے والے گمراہ اور اسلام کے دشمن ہیں۔پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا ہے ۔صدر نے کہا کہ پاکستان ہر مرحلے میں افغانستان کا ساتھ دیگا۔