پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے ،پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت 77 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 53 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

منگل 30 ستمبر 2014 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو ہائی آکٹین کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے ،پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت 77 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 53 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کرتے ہوئے سمری ارسال کر دی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔