الیکشن کمیشن وزیراعظم سمیت ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پرڈالے ،عمران خان ،نوا زشریف کے جمع کرائے گئے اثاثوں کومنگل کوچیک کریں گے ،میرے اثاثے غلط نکلے توسیاست چھوڑدوں گا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

منگل 30 ستمبر 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم سمیت ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پرڈالے ،نوا زشریف کے جمع کرائے گئے اثاثوں کومنگل کوچیک کریں گے ،میرے اثاثے غلط نکلے توسیاست چھوڑدوں گا۔آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کاخواب ضرورپوراہوگا،کارکنوں کے جذبے نے پاکستان کوتبدیل کردیا،نئے پاکستان کامنشورشہرشہرپہنچ گیا،ایک ہفتے میں لاہورکاجلسہ کیاگیا،لاہورکے جلسے میں اتنی عوام پہلے کبھی نہیں دیکھی ،دھرنے کے شرکاء کی وجہ سے پاکستان میں شعورآیاہے ۔

جمعرات کومیانوالی اورعیددھرنے میں گزاریں گے ۔اگرسیاستدانوں نے اثاثے درست ظاہرنہ کئے توہم انہیں پکڑیں گے اوران کابھانڈاپھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے جمع کرائے گئے اثاثوں کوچیک کرائیں گے ،دیکھتے ہیں نوازشریف اصل اثاثے جمع کراتے ہیں یانہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کومنی لانڈرنگ پروزیراعظم نہیں ہوناچاہئے تھا،جیل ہوناچاہئے ،پاکستانیوں کوجمہوریت میں سوال پوچھنے کاحق ہے ،میراسب کچھ پاکستان میں ہے میراجینامرناپاکستان کیلئے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری بھی اپنے اثاثے ڈکلیئرکریں بتائیں کہ بیرون ملک کتنی دولت اوراثاثے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں کوئی بے روزگارنہیں ہوگا،لوگ باہرسے نوکریاں لینے آئیں گے ،پاکستان میں ہرطرف امن ہوگا،جیل میں گونوازگوکے نعرے لگانے پرنوجوان پرتشددکیااورایک یونیورسٹی کے طالبعلم کوبھی نکال دیاگیا۔حکمران اپنے آپ کوبچانے کیلئے قوم کوتباہ کررہے ہیں اب قوم اپنے حق کیلئے جاگناشروع ہوگئی ہے ۔