چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ،بورڈ اجلاس میں پانچ انکوائریوں اور بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسع کے خلاف شکائت کی تصدیق کی منظوری دی گئی

منگل 30 ستمبر 2014 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا ‘ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پانچ انکوائریوں کی منظوری دی گئی‘ بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسع کے خلاف شکایات کی تصدیق کی منظوری دی گئی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق پہلی انکوائری سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہے اس کیس میں ملزم پر غیر قانونی طور پر نجی استعمال کیلئے بارہ بسیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے ۔

دوسری انکوائری سینیٹر اعظم خان ہوتی ان کی بیوی حمیرا کاش اعظم اور دوسروں کے خلاف ہے اس کیس میں ملزمان پر بینکوں میں غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور 128 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

تیسری انکوائری سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق اور دوسروں کے خلاف ہے اس کیس میں ملزمان پر تحصیل پتوکی کنول کے پانچ سو ملین فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔

چوتھی انکوائری سابق رکن صوبائی اسمبلی قاسم ضیاء اور سٹاک بروکر یج پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی او علی عثمان‘ ڈائریکٹر خالد انور اور رانا زاہد کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر سٹاکس کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے 107.7 ملین روپے ہتھیانے کا الزام ہے ۔ پانچویں انکوائری خیبرپختونخواہ کے سابق سیکرٹری ہاؤسنگ ذکی الله کے خلاف گہے اس کیس میں ملزمان پر نامعلوم ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسیع کے خلاف شکایات کی تصدیق کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :