مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرت شروع کرنے کے تیار ہے،خواجہ آصف، عمران خان وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائے، پی ٹی آئی کا لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ سیاسی تاریخ کا بڑا جلسہ تھا،پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل کا اظہار

پیر 29 ستمبر 2014 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیربرائے دفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرت شروع کرنے کے تیار ہے ۔ عمران خان وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائے۔ پی ٹی آئی کا لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ سیاسی تاریخ کا بڑا جلسہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرت کرنا چاہتی ہے تو حکومت تیار ہے۔

نجی ٹی وی پر وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی نے لاہور میں مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کیاہے ۔ لاہور میں جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے ۔ انہوں نے مذید کہا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی باتوں میں واضح تضاد موجود ہے عمران خان کے بچے بیروں ملک میں پڑھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بنی گالہ کے گھر میں ایک کے بجائے بجلی کے تین میڑز لگے ہوئے ہیں ۔

جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفی کا مطالبہ کرکے حکومت کو پریشر کرنے کے لیے مطالبہ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ سے مستعفی نہیں ہونا چاہتے ۔ پی ٹی آئی وزیراعظم کے استعفی کے مطالیے سے پیچھے ہٹے تو حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے ۔ پی ٹی آئی اپنے مطالبات میں لچک پیداکرے تو حکومت قدم بڑھانے کے لیے تیار ہے۔