صحافتی تنظیموں کی کوششیں رنگ لے آئیں‘ صحافی فیض اللہ کو افغانستان میں رہا کردیا گیا، پاکستانی سفارتخانے نے رہائی کی تصدیق کردی،آج وطن واپسی کا امکان

پیر 29 ستمبر 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) صحافتی تنظیموں کی کوششیں رنگ لے آئیں‘ نجی ٹی وی کے صحافی فیض اللہ کو افغانستان سے رہا کردیا گیا‘ پاکستانی سفارتخانے نے رہائی کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر فیض اللہ چند ماہ قبل غلطی سے پاک افغان سرحد عبور کرکے افغانستان میں داخل ہوگئے تھے جس پر افغان فورسز نے انہیں 30 اپریل کو حراست میں لے لیا تھا جس پر پاکستانی حکومت نے افغان حکومت سے مذکورہ صحافی کی رہائی کیلئے درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اتوار کو پاکستانی سفارتخانے نے فیض اللہ کی رہائی کی تصدیق کردی اور اسے افغان صدر کی ہدایت پر رہا کردیا گیا۔ صحافی فیض اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی رہائی پر صحافتی تنظیموں اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیض اللہ کی رہائی حکومت اور صحافتی تنظیموں کی کاوشوں سے عمل میں آئی ہے جس ہم پر بہت خوش ہیں کہ عید سے پہلے ہمیں بڑا تحفہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیض اللہ کی رہائی کیلئے کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے عامر لطیف کی قیادت میں بھرپور کردار کیا اور انکی کوششیں رنگ لے آئیں ،توقع ہے کہ فیض اللہ (آج) پیر کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :