قطر سے آئند مالی سال پندرہ جہاز مزید لیز پر حاصل کر کے ملک میں جاری کمی کو پورا کر لیا جائے گا،پی آئی اے میں جہاز کم او ر سٹاف زیادہ ہے بے روزگاری کی وجہ سے کسی کو نکال نہیں سکتے ،ذرائع

پیر 29 ستمبر 2014 08:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء )قطر سے آئند مالی سال پندرہ جہاز مزید لیز پر حاصل کر کے ملک میں جاری کمی کو پورا کر لیا جائے گا ۔پی آئی اے میں جہاز کم او ر سٹاف زیادہ ہے بے روزگاری کی وجہ سے کسی کو نکال نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال پی آئی اے کا خسارہ 18ارب روپے تھا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پی آئی آے کے جہاز لینڈنگ کے دوران بہت سا فیول ضائع ہو جاتا ہے اگر مناسب انتظام کیا جائے اور بروقت لینڈنگ سے بہت سا فیول بچایا جا سکتا ہے ۔

ذرائع نے مذید بتایا کہ 25 آئی فونز ایک مسافر سے ملے تھے وہ پی آئی اے کا ملازم نہیں تھا البتہ جہاز کے عملے سے ایک شخص کے پاس غیر ملکی کرنسی 15 ہزار ڈالر ملے جس نے باہر جاتے ہوئے ایک سو روپے ڈیکلیئر کیے تھے قانون کے مطابق عام شہری اپنے ساتھ دس ہزار ڈالر لے جا اور آ سکتا ہے

متعلقہ عنوان :