پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا کے بہترین ایٹمی پروگراموں کے ہم پلہ ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر، پاکستانی سائنسدان جوہری نظام میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے، چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کے بعد مختلف ایٹمی ممالک کی ٹیموں نے دھماکے کے مقام کا جائزہ لیا تھا جس سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام 100 فیصد کامیاب ہے، گفتگو

پیر 29 ستمبر 2014 08:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا کے بہترین ایٹمی پروگراموں کے ہم پلہ ہے پاکستانی سائنسدان جوہری نظام میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کے بعد مختلف ایٹمی ممالک کی ٹیموں نے دھماکے کے مقام کا جائزہ لیا تھا جس سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام 100 فیصد کامیاب ہے ان خیالات کا اظہار معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سرگودھا میں اتوار کے روز مقامی میرج ہال میں دعوت ولیمہ کے موقع پر خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدان بھرپور ایٹمی صلاحیتوں کے حامل ہیں حکومت کی جانب سے چند دنوں کے نوٹس پر میری ٹیم نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا تھا ملک دشمن عناصر یہ سوچتے تھے کہ پاکستان کبھی ایٹمی دھماکہ نہیں کریگا لیکن نواز شریف نے دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنادیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ایٹمی قوت کے باعث جو ممالک پاکستان کو نقشے پر دیکھنا نہیں چاہتے تھے آج اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی اسلامی ریاست ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک حیرت میں مبتلا ہیں اور ملک دشمن عناصر کے دانت کھٹے ہوگئے تھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان تین روزہ دورے پر سرگودھا آئے ہوئے تھے انہوں نے اپنے دورہ کے دوران جمعہ کے روز یونیورسٹی آف سرگودھا میں ٹریننگ ورکشاپ ‘ ہفتہ اور اتوار کے روز اپنے قریبی عزیز کی بیٹی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :