آپریشن ضرب عضب اپنے مقاصد حاصل کر چکا، خواجہ آصف،دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کردیا ہے،دہشت گردوں کو معلوم ہے کہ وہ جنگ ہار گئے ہیں‘ دہشت گرد مایوسی کی حالت میں کارروائیاں کررہے ہیں،سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

پیر 29 ستمبر 2014 08:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے۔ دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کردیا ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابنہوں نے کہا کہ ہنگو میں بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کو معلوم ہے کہ وہ جنگ ہار گئے ہیں‘ دہشت گرد مایوسی کی حالت میں کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک میں بجلی کے تین تین میٹر لگے ہیں جو قانونی جرم ہے‘ شاہ محمود قریشی کے گھر بھی تین میٹر لگے ہیں شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے خالف قانونی کارروائی کریں گے۔ ایک جگہ پر ایک سے زیادہ میٹر غیر قانونی ہوتے ہیں۔