حکومت جمہوری آزادی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی ، پرویز رشید ،تحریک انصاف سے مذاکرات صحیح سمت میں بڑھ رہے تھے شیخ رشید کی سرگوشی پر عمران خان نے اپنی مذاکراتی ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مذاکرات کو ویٹو کردیا،انتخابات پانچ سال بعد ہی ہوں گے تشددکے ذریعے تبدیلی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 ستمبر 2014 08:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات صحیح سمت میں بڑھ رہے تھے شیخ رشید کی سرگوشی پر عمران خان نے اپنی مذاکراتی ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مذاکرات کو ویٹو کردیا حکومت جمہوری آزادی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی انتخابات پانچ سال بعد ہی ہوں گے تشددکے ذریعے تبدیلی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے وزیراعظم عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بننے ہیں استعفیٰ دینے کا مطالبہ بلا جواز ہے جلسہ کرنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے حکومت نے کبھی کسی کو جلسہ سے نہیں روکا تحریک انصاف کے جلسے جلوسوں اور دھرنوں میں کوئی رکاوٹیں نہیں کھڑی کیں حکومت نے صبر و تحمل سے کام لیا ہے لوگوں کو طاقت کے استعمال پر اکسانہ پاکستان کی حکومت نہیں ہے تشدد کے ذریعے تبدیلی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے عمران خان کہیں بھی گئے ہم نے ان کا راستہ نہیں روکا

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھ کر مخالفانہ نعرے لگانے والے سوچیں کل ان کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے ہم اپنے کارکنون کو گالیاں دینا اور مخالفانہ نعرے لگانا نہیں سکھائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹیم سے حکومت مذاکرات کررہی تھی مذاکراتی عمل آگے بڑھ رہا تھا شیخ رشید نے عمران خان کے عمل کو ویٹو کردیا عمران خان کے کان میں سرگوشیاں شیخ رشید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کو منفی سیاست کرنے کی ترعیب نہیں دیتے عمران خان کیخلاف بھی نعرے لگ سکتے ہیں۔