وانا میں ڈرون طیاروں کا مکان پر حملہ،2 افراد ہلاک ، 4 زخمی،دو میزائل داغے گئے جن سے مکان منہدم ہوگیا

پیر 29 ستمبر 2014 07:56

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ڈرون طیاروں کے مکان پر حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے‘ واقعہ کے بعد ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا سے چار کلومیٹر دور کریکوٹ کے گاؤں میں جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں مکان بھی منہدم ہوگیا۔ واقعہ کے بعد مقامی شدت پسندوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ چار ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا جس سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :