ملک میں جاگیردارانہ نظام نہیں چلنے دیں گے ، طاہر القادری

پیر 29 ستمبر 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)عمران خان کے بعد ڈاکٹرطاہرالقادری نے ملک بھرمیں جلسے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا ملک میں اب جاگیردارانہ نظام نہیں چلے گا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت اب ملک بھر میں جلسے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم استقامت کا اتنا بڑا مظاہرہ نہیں دکھا سکتی۔

انقلاب مارچ سے پوری قوم جاگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دھرنے میں شریک لوگوں نے حق ادا کر دیا۔ حکمرانوں کے بہت سے راز جانتا ہوں۔ عوام کو طویل بہت عرصے سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو کرپشن کے ایک بڑے نظام نے جکڑا ہوا ہے۔ یہ قوم اب ظلم اور جبر کے نظام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ ملک میں اب جاگیردارانہ نظام نہیں چلے گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ اس قوم کوکرپشن کے ایک بڑے نظام نے جکڑا ہوا ہے۔ یہ قوم ظلم اور جبر کے نظام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں کامیاب جلسے کی مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :