پیپلزپارٹی سے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کی معافی مانگتا ہوں ، بلاول بھٹو ،پیپلزپارٹی کے ہمدردکسی اورپارٹی میں جاناچاہتے ہیں توسوچ سمجھ کرفیصلہ کریں ،ہماری خامیوں کی سزاپاکستان اورجمہوریت کونہ دیں،لوگ پیپلزپارٹی سے مایوس ہیں تواحتجاج کے اوربھی راستے ہیں ، کارکنوں کابھروسہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، چیئرمین پی پی پی

پیر 29 ستمبر 2014 07:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں ،پیپلزپارٹی کے ہمدردوں کومایوسی ہوئی تومیں ذاتی طورپران سے معافی مانگتاہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ کارکنوں کابھروسہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،پیپلزپارٹی کے ہمدردکسی اورپارٹی میں جاناچاہتے ہیں توسوچ سمجھ کرفیصلہ کریں ،ہماری خامیوں کی سزاپاکستان اورجمہوریت کونہ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ کسی غیرجمہوری پارٹی کے ساتھ تعاون نہ کریں ،جولوگ پیپلزپارٹی سے مایوس ہیں تواحتجاج کے اوربھی راستے ہیں ،پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے ،پیپلزپارٹی کے اندراحتجاج کوخوش آئندسمجھتی ہے ،ناراض کارکنان جمہوریت مخالف جماعتوں کے ساتھ تعاون نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :