جب تک انصاف ملتا نواز شریف کو چین سے حکومت نہیں کرنے دوں گا‘ عمران خان ،الیکشن کمیشن نے نواز شریف اور چوہدری افتخار کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تھی،تمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں، لاہور کا جلسہ نواز شریف کی حکومت کے خلاف ریفرینڈم ہے‘ ملک کے دیگر شہروں میں جلسے ہوں گے لیکن اسلام آباد میں ان کا دھرنا جاری رہے گا، جلسہ سے خطاب

پیر 29 ستمبر 2014 07:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 18 سال سے کوشش کرتا رہا قوم جاگے گی، اللہ نے قوم کو جگانے کیلئے میری دعا قبول کرلی، حکمرانوں نے باریاں لیں اور پیسہ کمایا عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، خواہش ہے نواز شریف تھوڑی دیر اور رہیں، پورے ملک میں ایسے جلسے کریں گے، حکمرانوں کا وقت ختم ہوچکا، نواز شریف کے استعفی تک دھرنے جاری رہیں گے، ہمیں انصاف ملنے تک نواز شریف سو تک نہیں سکیں گے، ایک دن آئے گا نواز شریف کے گھر سے “گو نواز گو” کا نعرہ لگے گا، الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انتخابی دھاندلی اور بے قاعدگیوں کا اعتراف کرلیا۔

لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے، اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 18 سال سے کوشش کرتا رہا کہ قوم جاگے گی، حکمران باریاں لیتے اور پیسہ بناتے رہے، حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم اور ناانصافی ہوتی رہی لیکن کوئی باہر نہیں نکلا، عراق جنگ کیخلاف لندن میں 30 لاکھ لوگ سڑکوں پر آئے، برطانیہ میں دیکھا ناانصافی ہوتی ہے تو عوام سڑکوں پر آجاتے ہیں، بلوچستان کے بے بس لوگوں کو دیکھ کر دل روتا ہے، 2003ء میں لاپتہ افراد کیلئے سڑکوں پر سب سے پہلے میں آیا۔

عمران خان نے کہا کہ خواہش ہے نواز شریف تھوڑی دیر اور رہیں، ڈر ہے نواز شریف استعفیٰ نہ دے دے، ابھی پورے ملک میں ایسے جلسے ہونے ہیں، حکمرانوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاکر ڈرامے کی کوشش کی، نواز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر اچھا کیا، اس میں سب کے چہرے بے نقاب ہوگئے، زرداری، نواز شریف کو بچانے کیلئے دبئی سے آگئے۔وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف آپ ضمیروں کے سوداگر ہیں، عوام نے کل حمزہ شہباز کے ساتھ کیا کیا۔

، نواز شریف کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رہے گا، ن لیگ 10 فئصد لوگوں کو جمع کرکے دکھائیں، حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کل سپرئم کورٹ اسحاق خاکوانی کی درخواست کی سماعت کریگی، وزیاعظم، چوہدری نثار اور آئی جی کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوچکا، تحرئک انصاف کے دباوٴ پر الئکشن کمئشن کی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں ہمارے الزامات کی تصدیق کردی گئی، آخری اوقات میں پولنگ اسکیم تبدیل اور پولنگ سے 2 روز قبل غیر قانونی طور پر لاکھوں بیلٹ پیپپر چھپوانے کی تصدیق کی گئی، الیکٹرانک رزلٹ مشین جان بوجھ کر بند کی گئی، پاکستان کے میر جعفر افتخار چوہدری ہیں جنہوں نے دھاندلی کروائی، فارم 14 شائع ہوا تو حکمران پکڑے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا 1 لاکھ یومیہ فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکتے ہیں، پختونخوا کی کسی بھی سیٹ کو کھلوانے کیلئے تیار ہوں، دھاندلی ثابت ہوئی تو صوبے میں ری الیکشن کرادوں گا، نواز شریف آرام سے حکومت نہیں کرسکتے، ہمیں انصاف ملنے تک نواز شریف سو تک نہیں سکیں گے، ایک دن آئے گا نواز شریف کے گھر سے “گو نواز گو” کا نعرہ لگے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، سچ بولنا ہوگا، سچ ایک چھوٹے انسان کو بڑا بنادیتا ہے، بزدل انسان کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا، جمعرات کو میانوالی اور اس کے بعد ملتان میں جلسہ کریں گیی، عمران خان نے مذید کہا کہ آصف زرداری ، نوازشریف کو بچارہے ہیں درحقیقت دونوں خاندانوں نے آپس میں مک مکا کیا ہوا ہے ،عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سب کے چہرے سامنے آگئے، ملک کی تمام جماعتیں کرپشن چھپانے جمع ہوگئی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 44 ارب لگایا گیا تھا لیکن اب کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے اس کی تعمیر میں مزید 6 ارب روپے لگیں گے۔

ماضی میں جب آصف زرداری پر برا وقت آتا تھا تو نواز شریف کہتے تھے کہ اگر پیپلز پارٹی نے بھی انہیں چھوڑ دیا تو وہ ان کا ساتھ دیں گے، اب آصف زرداری خود ان کے لئے دبئی سے آگئے۔ ہماری تحریک انتخابات میں دھاندلی پر شروع پوئی تھی، انہوں نے انصاف کی پوری کوشش کی لیکن تمام کوششیں کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ہم قانونی طور پر انصاف نہیں لے سکتے، ہم پر کسی کے اشارے پر چلنے کا الزام لگانے والے سن لیں کہ وہ کسی فوجی نرسری میں نہیں پلے، انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے۔

ملک میں اگر انصاف ہوتا تواتنا کچھ کرنے کے بعد نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملتی، نواز شریف کے برعکس انہوں نے جو کچھ کیا اپنے پیروں پر کیا۔ ہم نے کسی کو پیسے دے کر جلسے میں لوگوں کو نہیں بلایا۔ ایک جانب قوم جاگ گئی ہے اور دوسری طرف ملک کی تمام جماعتیں ایک ساتھ ہوگئی ہیں۔ وہ نواز شریف کو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ یہاں اس جلسے میں لوگوں کا 10 فیصد بھی جمع کرکے دکھادیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نواز شریف کے خلاف پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر کیس کی سماعت ہونے والی ہے، درحقیقت نواز شریف نے پہلی مرتبہ جھوٹ نہیں بولا اس سے پہلے پرویز مشرف سے کئے گئے معاہدے پر بھی جھوٹ بولا گیا، اللہ ہمیشہ سچ سامنے لاتا ہے، انتخابات میں کی گئی دھاندلی میں نواز شریف اور چوہدری افتخار کے علاوہ الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا، جب انہوں نے تحریک انصاف کی سونامی دیکھی تو انہوں نے لاکھوں کی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپر چھپوائے۔

ریٹرننگ افسران نے ووٹوں کی گنتی کے بغیر ہی انتخابی نتائج بنائے، نادرا کے سابق چیئرمین پرویز ملک نے کہا تھا کہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ ووٹرز کی تصدیق کرسکتا ہے، نواز شریف نے انتخابات میں دھاندلی کرکے عوام کی بنیادی حقوق کو سلب کیا، ہم نیصرف4حلقے کھولنے کی درخواست کی تھی، جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا نواز شریف کے کانوں میں ”گو نواز گو“ کا نعرہ آتا رہے گا۔

جب تک نواز شریف وزیر اعظم رہے تو انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی، اس لئے پہلے وہ استعفیٰ دیں ، اگر تحقیقات میں وہ غلط ثابت ہوئے تو وہ خود نواز شریف کے پاس جاکر معافی مانگیں گے اور اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو انہیں دوبارہ انتخابات کرانا ہوں گے۔

عمران خان کے خطاب سے قبل تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نیآپس میں مک مکا کیا ہوا ہے۔

عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پچھلے 40 سال سے 2 پارٹیوں نے باریاں بانٹی ہوئی ہیں، عوام اب نئی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کوموقع دیں گے۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا۔ اگر عمران خان کو لانا ہے تو پھر نواز شریف کو گھر جانا ہوگا۔ عوامی مسلم لیک کے سربراہ شیخ رشید خطاب کرتے ہوئے کہ عوامی آواز نہ سنی تو شریف خاندان سیاست کی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، کچھ ماورائے قانون و آئین ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں نواز شریف ہوں گے، گو نواز گو کا نعرہ حکمرانوں کا پیچھا کرتا رہے گا، نواز شریف آنکھیں کھولیں عوام کا سمندر دیکھیں، نواز شریف کو ممشورہ دیتا ہوں کہ گھٹنے ٹیک دیں، زندگی کی آخری تحریک میں حصہ لے رہا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی طور پر بچ جائیں تو پھر لاہور، لاہور نہیں، نواز شریف تم کو مفت مشورہ دیتا ہوں گھٹنے ٹھیک دو، آنکھیں کھولو عوام کا سمندر دیکھو، عوامی آواز نہ سنی تو شریف خاندان سیاست کی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔وہ کہتے ہیں کہ کچھ ماورائے قانون و آئین ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں نواز شریف ہوں گے، نواز شریف جمہوریت کو دھرنوں سے نہیں آپ سے خطرہ ہے، گو نواز گو کا نعرہ حکمرانوں کا پیچھا کرتا رہے گا۔