عمران خان نے اپنی سول نافرمانی کی خود ہی نافرمانی کردی ، خواجہ آصف ، زمان پارک میں رہائش گاہ کے تینوں بل 28اگست کو جمع کرائے گئے ، ایک میٹر کا بل 9336 روپے ، دوسرے کا 16ہزار ، تیسرے کا 15ہزار روپے ادا کیا گیا

اتوار 28 ستمبر 2014 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کی خود ہی نافرمانی کردی ہے ۔ انہوں نے زمان پارک رہائش گاہ کے تینوں بل جمع کرادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک میں تین میٹر نصب تھے ایک میٹر عمران خان جبکہ دو میٹر مسز اکرام اللہ کے نام ہیں عمران خان نے تینوں میٹرز کے بجلی کے بل ادا کرکے اپنی ہی سول نافرمانی کی تحریک کی نافرمانی کردی ہے عمران خان کے ایک میٹر کا بل 9336روپے ، دوسرے کا 16ہزار جبکہ تیسرے کا 15ہزار ہے ۔ انہوں نے تینوں بل 28اگست کو جمع کرائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :