کشمیر بارے نواز شریف کے ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، بھارت ، کشمیریوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ جمہوری اصولوں کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کیا ہے ، نواز شریف کا اس فورم پر کشمیر کے حوالے سے واویلا بے سود ہے ، ابھیشک سنگھ

اتوار 28 ستمبر 2014 09:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء)بھارت نے پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر بارے ریمارکس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے عالمگیر قابل قبول جمہوری اصولوں کے تحت پرامن طریقے سے اپنی قسمت کا انتخاب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے فرسٹ سیکرٹری ابھیشک سنگھ نے جنرل اسمبلی ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ہاؤس کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ کشمیری عوام نے دنیا بھر میں تسلیم شدہ جمہوری اصولوں کے مطابق اپنی قسمت کا انتخاب کیا ہے اور یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ کشمیری عوام ابھی تک اپنی قسمت کے فیصلے خود کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اس فورم پر ایک بار پھر کشمیر کے حوالے سے واویلا بے سود ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی بجائے منفی پیغام گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :