نواز شریف کا گیم جانتا ہوں ، استعفیٰ لئے بغیر نہیں جاؤنگا ، عمران خان ، شہر شہر جاؤنگا ، دھرنا ختم نہیں کرونگا ، آج فیصلہ ہوگا لاہور (ن) کا ہے یا تحریک انصاف کا آج کا جلسہ تمام ریکارڈ تو ڑ دے گا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزائیں دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ، نواز شریف کی نسبت امریکہ میں مودی کا فقید المثال استقبال ہوا ،پیپلز پارٹی اور نواز لیگ ملک کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتی یہ صرف تحریک انصاف کرے گی ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 28 ستمبر 2014 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا گیم جانتا ہوں، استعفیٰ کے بغیر نہیں جاؤنگا ، شہر شہر جاؤنگا ، اسلام آباد سے دھرنا ختم نہیں کرونگا ، آج فیصلہ ہوگا لاہور (ن) لیگ کا ہے یا تحریک انصاف کا ہے ۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا ہر ہفتے نئے شہر جاؤنگا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزائیں دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی کنٹینر سے نکلوں گا وہ ملک بنائیں گے جہاں اقتدار میں عوام ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ آج پتہ چلے گا کہ لاہور نواز شریف کا ہے یا ہمارا ہے نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہماری جیسی عوام جمع کرکے دکھائیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف مہنگے ترین ہوٹل میں ٹھہرے ایک رات کا کرایہ دس لاکھ روپے دیا دورے پر آٹھ کروڑ روپے خرچ کردیئے دورہ امریکہ میں کسی سے ملاقاتیں تک نہیں ہوئیں بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا گیا امریکی صدر سمیت اعلیٰ شخصیات ان سے مل رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے پاکستان کے مسائل تحریک انصاف حل کرے گی نیا پاکستان بنا کر دم لینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں نیا پاکستان بنانے سے اب کوئی نہیں روک سکتا پاکستان کی عوام جاگ چکی ہیں بیدار ہوچکی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا پر امن احتجاج جاری ہے اور قوم جاگ چکی ہے، ہم نے تو دنیا بھر میں طویل ترین دھرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ہماری آواز دنیا بھر میں جا رہی ہے، شریف خاندان سالوں سے حکومت میں رہ کر کاروبار کر رہا ہے ہم مزید ان کو یہ کاروبار جاری رکھنے نہیں دیں گے، خاندانی سیاست کو دفن کرنے جا رہے ہیں اور عوام کو حقوق دلا کر رہیں گے، لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے اور مجھے پتا ہے کہ لاہوریے میری آواز پر لبیک کہنے والے ہیں ،آج فیصلہ ہوجائیگاکہ لاہورتحریک انصاف ، یامسلم لیگ (ن) کا ہے ،میں شرکاکو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کے قتل پر وزیر اعظم ، آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے، ہم یہ بات مقدمے تک نہیں رہنے دیں گے، میں اسلام آباد پولیس کے گلو بٹ طاہر عالم سے کہتا ہوں تم خود کوخان کہتے ہو اور اصل میں تم گیدڑ ہو ،

ہفتہ کو یہاں ڈی چوک میں تحریک انصاف کے جاری آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اپنا استعفی دینے میں ذرا سی اور دیر کر دیں تا کہ میں پورے پاکستان کو ان کے حقوق تو بتا دوں، یہ حکومت دھاندلی سے آئی اور کرپشن کر رہی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ کا منصوبہ 35ارب سے بڑھ کر 65ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہمارے دھرنے کی وجہ سے میٹرو پس منصوبے پر 600کروڑ روپیہ ضافی خرچ ہوں گے، یہ اس جھوٹی حکومت کا ایک اور جھوٹ ہے اور اب تو نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر کیس کی سماعت بھی پیرکو ہونے جا رہی ہے،انہو ں نے کہا کہ میں دھرنے کے شرکاپر حکومتی تشدد کو کبھی نہیں بھولوں گا، ان سے حساب لوں گا، میں شرکاکو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کے قتل پر وزیر اعظم ، آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے، ہم یہ بات مقدمے تک نہیں رہنے دیں گے، میں اسلام آباد پولیس کے گلو بٹ طاہر عالم سے کہتا ہوں تم خود کوخان کہتے ہو اور اصل میں تم گیدڑ ہو ،انہوں نے سابق چیئرمین نادرا کی جانب دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق انکشافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طارق ملک نے کہا ہے کہ جب میں چیئرمین تھا تو ایک دن میں ایک لاکھ ووٹوں کی تصدیق ہو سکتی تھی، اس کا مطلب ہے ہمارے چار حلقے تو صرف چار روز میں آڈٹ ہو سکتے تھے مگر اس بد نیت حکومت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، طارق ملک نے درست سیاہی اور کا غذ استعمال نہ کرنے کی بھی تصدیق کی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھاندلی کرنے والے لوگوں کے نام بھی عدالتوں کو دے دئے تھے مگر اس کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ جب کہ تمام حلقوں کی تصدیق بھی چند ماہ میں ممکن ہے، اس کے بعد تو ہم استعفی لئے بغیر اور تحقیقات کروائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھیں گے اور محمود غزنوی کی طرح شہر شہر میں جلسے کر کے اس حکومت پر حملے بھی جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے اور مجھے پتا ہے کہ لاہوریے میری آواز پر لبیک کہنے والے ہیں اورآج فیصلہ ہوجائیگاکہ لاہورتحریک انصاف ، یامسلم لیگ (ن) کا ہے ۔