ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وزیراعظم نواز شریف ‘ شہباز شریف اور متعدد وفاقی وزراء سمیت گیارہ افراد کے خلاف قتل ‘ دہشت گرد ی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر درج کیا گیا

اتوار 28 ستمبر 2014 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند کے حکم کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وزیراعظم محمد نواز شریف ‘ شہباز شریف اور متعدد وفاقی وزراء سمیت گیارہ افراد کے خلاف قتل ‘ دہشت گرد ی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے یہ مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اور دیگر ملزمان 30 اور 31 اگست کی درمیانی شب ریڈ زون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے 7ATA سمیت ضابطہ فوجداری کی دفعات 302 ‘ 324 ‘ 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔