پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کر دی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کو 14 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کر دی ہے۔وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق قسط کی ادائیگی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جبکہ آئندہ قسط یکم نومبر کو ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی ادارے کو ادا کی جانے والی قسط کی ایس ڈی آر مالیت9 کروڑ 58 لاکھ ہے جس کی امریکی ڈالر میں مالیت 14 کروڑ 27لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :