پاکستان نے سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے قبل حریت رہنماؤں سے ملاقات کر کے سارا کھیل خراب کر دیا ۔سشما سوراج

ہفتہ 27 ستمبر 2014 08:16

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے قبل حریت رہنماؤں سے ملاقات کر کے سارے کھیل کو خراب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے پاکستان کو نیا اشارہ دیا تھا تاہم پاکستان نے مذاکرات کو خراب کر کے ساری گیم ہی خراب کر دی انہوں نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرانے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا قدم ہم نے اٹھایا ہے تاہم پاکستان نے حریت قیادت سے ملاقات کر کے ہمارے اس اقدام پر منفی رد عمل دکھایا اور اس طرح یہ مذاکرات معطل ہونے کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

متعلقہ عنوان :