موجود سیاسی بحران پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکی سفیر،پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں‘ غیر آئینی اقدام کے حا می نہیں،پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن موثر ہے،مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ رچرڈ اولسن

جمعہ 26 ستمبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود سیاسی بحران پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے‘ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں‘ امریکہ پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن موثر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اس حوالے سے امریکہ پاکستان کی حمایت کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی غیر آئنی اقدام کی مخالفت کرے گا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دھرنوں کے حوالے سے جو صورتحال پیدا ہورہی ہے یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ موجودہ حالات میں قیام امن کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے۔ امریکہ پاکستان کیساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کررہا ہے۔ مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے امریکی سرمایہ کاروں کو راغب کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :