وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکاگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کوٹیلی فون،ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ جلدازجلد حل کرانے کی یقین دہا نی

جمعہ 26 ستمبر 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کوٹیلی فون ،ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ جلدازجلد حل کرانے کی یقین دہا نی کرائی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے اور ان سے معاملے کے حل کے لیے کردار ادارکرنے کی استدعاکی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری اور دھرنوں کی صورت حال پرتبالہ خیال کرنے کے لیے جہاں گورنرسندھ کوفون کیاہے وہیں انھوں نے وزیر اعلیٰ سند ھ سے بھی بات کی ہے انھوں نے گورنرسندھ کویقین دہانی کرائی کہ کارکنان کی گرفتاری کامسئلہ جلد حل کرلیاجائیگاوہ اس سلسلے میں بات کریں گے وزیرداخلہ نے بعدازاں وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی اور کہاکہ وہ اس معاملے کوھل کرنے کے لیے اپناکردار اداکریں