انقلاب مارچ کے پیچھے کوئی بین الاقوامی ایجنسیاں نہیں ہیں، طاہر القادری

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کے پیچھے کوئی بین الاقوامی ایجنسیاں نہیں۔ حکمرانوں نے آئین پاکستان کو غلام بنا دیا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ایک مرتبہ پھر دھرنے کے لیے بیرونی فنڈنگ کے الزام کو مسترد کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانا بہت آسان مگر کٹہرے میں کھڑا ہونا بہت مشکل ہے۔ عوامی تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 213 پر عمل ہوتا تو پوری قوم بحران سے بچ جاتی۔ حکمرانوں نے آئین کو قیدی بنا دیا اسے آزادی دلائیں گے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے عوام کا دل دھرنے میں بیٹھے لوگوں کے لیے دھڑک رہے ہیں۔