وزیراعظم نواز شریف سے ناروے کی وزیراعظم، امریکی بزنس مین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ناروے کے سرمایہ کاروں کا توانائی اور انفراسٹریکچرشعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا،نواز شریف

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء )وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کے روزنیویارک میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات کی۔انہوں نے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔امورخارجہ کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، خارجہ سیکرٹری اعزازاحمدچوہدری اوراقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال جاص کر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنی ناروے ہم منصب کو ان اقدامات سے اگاہ کیا جو حکومت نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اٹھائے ہیں ۔ ناروے کی وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب کو توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اپنے ملک کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقن دلایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے اور ناروے کی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری خاص کر توانائی اور انفراسٹریکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس سے قبل اوپن سوسائٹی فاونڈیشنز کے چیئرمین GEORYE SOROS نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ان سے باتیں کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ان کی حکومت ملک میں پرائمری تعلیم کو عام کرنے اورغیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نیویارک میں ہیں۔

قبل ازیں اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جارج سورس نے نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جارج سورس کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پرائمری تعلیم یونیورسلائز کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بحالی اور 2005ء کے زلزلے کے بعد تعمیر نو کے منصوبوں اور حالیہ سیلاب کیساتھ ساتھ لاہور تھنک ٹینک‘ ترقی اور اقتصادی متبادل انسٹیٹیوٹ کے قیام بارے بھی آگاہ کیا اور پاکستان میں فاؤنڈیشن کے کام کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بھی آگاہ کیا۔ جارج سورس ایک ہیج فنڈ منیجر اور سماجی کارکن ہیں۔

اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن تعلیم‘ انسانی حقوق‘ قانون‘ انصاف‘ میڈیا اور شفافیت کیلئے کام کررہی ہے۔ اس مو قع پر جارج سورس نے نواز شریف کوبتایا کہ اوپن سوسائٹی فاوٴنڈیشن پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے ، ملا قا ت کے دورا ن بین اقوامی امور پر وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

وا ضع رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس سے خطاب کیلئے گذشتہ روز نیویارک پہنچے۔ نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ہم منصبوں‘ امریکی حکام‘ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری‘ روانڈہ کے صدر اور جاپان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم سے بھی باہمی بات چیت اور امن بارے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :