پشاور، غیرسرکاری رویت کمیٹی کااجلاس،5اکتوبرکو عیدمنانے کااعلان

جمعرات 25 ستمبر 2014 08:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)پشاورکی مسجدقاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عیدالاضحیٰ اتوار5اکتوبرکومنانے کااعلان کردیا،مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت کمیٹی کااجلاس مسجدقاسم خان میں ہوااجلاس کے بعدمفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پشاورمیں مطلع ابرآلودہونے کی وجہ سے ذی الحج کاچاندنظرنہیں آیالہذایکم ذی الحج جمعہ 26ستمبراورعیدالاضحیٰ اتوار5اکتوبرکوہوگی۔

متعلقہ عنوان :