پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے جاوید ہاشمی کی باتوں کی تصدیق کردی ،عمران خان ایسی باتیں کارکنوں کو جوش دلانے کیلئے کہتے تھے، اسد عمر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)عمران خان کہا کرتے تھے کہ لانگ مارچ کے لیے لاہور سے نکلتے ہی نواز شریف سے استعفا لے لیا جائے گا،جاوید ہاشمی کی اس بات کی تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے تصدیق کردی لیکن ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ایسی باتیں کارکنوں کو جوش دلانے کے لیے کہتے تھے،ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر سیاست دان انکشاف کیا کہ عمران خان نے کئی بار کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا چیف جسٹس آجائے گا اور نواز شریف سے استعفیٰ لے لیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے جاوید ہاشمی کے دعوے کی تصدیق تو کی،لیکن ساتھ ہی یہ توجیہہ بھی پیش کی یہ باتیں تو جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی کہ جج غیر جانبدار ہے یا اس کی کوئی سیاسی وابستگی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بار بار کہتے رہے کہ گوجرانوالہ سے آگے جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی،نواز شریف کا استعفیٰ آجائے گا،کون تھے وہ لوگ جو استعفی لینے والے تھے؟اسد عمر نے اس بات کی بھی تصدیق کردی لیکن پھر کہہ دیا کہ ایسی باتیں تو کارکنوں کو پرجوش کرنے کے لیے کی جاتی تھیں ، جاوید ہاشمی نے انہیں ٹوکا کہ کارکنوں کو نہیں کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ دعوے کیے گئے،تو اسد عمر نے یہ کہہ کر اعتراف کرلیا کہ ایسی باتیں کور کمیٹی میں نہیں ہوں گی تو اور کہاں ہوں گی۔