عمران خان نادرہ کو غیر ضروری دباؤ میں لانے سے اجتناب کریں ، انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل جاری رکھا ہے حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل کرے گا ،ترجمان نادرا

جمعرات 25 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)ترجمان نادرانے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نادرہ کو غیر ضروری دباؤ میں لانے سے اجتناب کریں ، انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل جاری رکھا ہے حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل کرے گا ۔ترجمان نادرہ نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ نادرہ نے انگھوٹوں کی تصدیق کا عمل جاری رکھا ہے اور انتیس حلقوں کی تصدیق کی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نادرہ پر غیر ضروری دباؤ ڈ النے سے گریز کریں ۔ انگوٹھوں کی تصدیق کا معاملہ عدالتی ٹربیونل میں ہے اور حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل ہی کرے گا نادرہ الیکشن ٹربیونل کے احکامات کے تابع ہے نادرہ کی رپورٹ شہادت یا ثبوت کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنے الیکشن ٹربیونل کا کام ہے انہوں نے کہا کہ نادرہ ملکی و بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہے جس نے ہر میدان میں شفافیت برقرار رکھی ہے ۔