سعودی عرب میں ذی الحج کاچاندنظرآگیا،عیدالاضحیٰ ہفتہ 4اکتوبرکوہوگی، اس سال حج اکبرہوگا، وقوف عرفہ 3 اکتوبر کو ہونے کا امکان،13لاکھ عازمین متوقع ہیں،وزارت حج،علماء اسلامی تعلیمات دنیاتک پہنچائیں،مفتی اعظم

جمعرات 25 ستمبر 2014 08:12

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)سعودی عرب میں ذی الحج کاچاندنظرآگیا،یکم ذی الحج 25ستمبرجمعرات حج جمعہ 3اکتوبرعیدالاضحیٰ ہفتہ 4اکتوبرکوہوگی ،ملائیشیااوربرونائی میں عید5اکتوبرکوہوگی ۔سعودی عرب میں ذی الحج کاچانددیکھنے کے لئے اعلیٰ عدالتی کونسل کااجلاس ہوااورچاندنظرآنے کی شہادتیں ملنے کے بعدکونسل نے اعلان کیاکہ سعودی عرب میں ذی الحج کاچاندنظرآگیاہے ،یکم ذی الحج جمعرات25ستمبرجبکہ حج جمعہ 4اکتوبرجبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ5اکتوبرہوگی ۔

سعودی عرب کے ساتھ عرب ممالک ایران اورعراق میں بھی عید4اکتوبرکومنائی جائے گی جبکہ برونائی اورملائیشیامیں ذی الحج کاچاندنظرآیاان ممالک میں عیدالاضحیٰ اتوار5اکتوبرکوہوگی۔ادھرمناسک حج جمعرات 2 اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ 3اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے چنانچہ اس سال حج اکبر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ کہ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک 9 لاکھ عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق رواں سال13لاکھ سے زائد عازمین کی آمدمتوقع ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں کو 24ستمبر 2014بروز بدھ بمطابق 29ذیقعد کو سعودی عرب میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذوالحج کاچاند دیکھنے کا کہا ہے۔

دوربین یا خالی آنکھ سے چاند دیکھنے والے قریبی عدالت کو اطلاع دیں اور اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نیکی اور سیدھے راستے پر تعاون کیلئے ذوالحج کا چاند دیکھیں۔

ادھر سعودی وزارت حج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے ابھی تک 9 لاکھ کے قریب عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب آئیں گے۔ولی عہد شہزادہ سلمان کی زیرصدارت منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں حاجیوں کی سہولت اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس سمیت 70 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار حاجیوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا سعودی حکومت نے حج کے موقع پر مسجد الحرام اور دیگر مقامات مقدسہ پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ اجازت ناموں کی خلاف ورزی پراب تک 27ہزار 946 غیر ملکیوں کوگرفتارکیاجا چکاہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اسلامی اسکالروں سے کہاہے کہ وہ اسلام کی آفاقی تعلیمات کے صحیح تشخص سے دنیاکوآگاہ کرنے کے لیے موثرانداز میں کام کریں۔ اب وقت آگیاکہ دنیا کواسلام، قرآن اور سنت رسول کے حقیقت پسندانہ تشخص سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :