ملک میں فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے ،چوہدری شجاعت حسین،قومی حکومت کی تشکیل پر (ن) لیگ کی نمائندگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، لندن پلان پروپیگنڈہ ہے،صدر ق لیگ

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر ملک میں قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے ، قومی حکومت کی تشکیل پر (ن) لیگ کی نمائندگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، لندن پلان پروپیگنڈہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگانے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں عیاں ہوچکے ہیں لندن پلان ایک پروپیگنڈہ ہے ہماراپروگرام پاکستان بچانے کا ہے حکمران لندن جائیں یا امریکہ گو نواز گو ان کا نعرہ ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا انہوں نے کہا کہ فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے قومی حکومت میں (ن) لیگ کی نمائندگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے نواز شریف لندن میں بیٹھ قرضے معاف کرانے کا الزام تو لگائیں اگر میں نواز شریف کو لندن کی عدالتوں میں نہ لے کر گیا تو میں قصور وار ہوں گا ۔

؎