نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 29پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،قیمتوں میں کمی کا اطلاق نیپرا کے جاری نوٹیفکیشن کے بعد کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور پچاس یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 29پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی فیصلے کا اطلاق نیپرا نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دس ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر 69 ارب لاگت آئی سب سے زیادہ پن بجلی پیدا کی گئی نیپرا نے حکم دیا کہ ڈیزل پر بجلی پیدا نہ کی جائے کیونکہ ڈیزل پر بجلی کی لاگت زیادہ آتی ہے سماعت کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 29پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اگست کیلئے ہے اور اس کو اکتوبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا قیمتوں میں کمی کا اطلاق نیپرا کے جاری نوٹیفکیشن کے بعد کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور پچاس یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :